(رائٹر) امریکہ کے نیویارک اور نیو جرسی میں بم دھماکوں کے واقعہ کے بعد صدر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن اور ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک دوسرے پر شدید حملے کئے ہیں۔
محترمہ کلنٹن نے ٹرمپ پر اسلامک اسٹیٹ کی بھرتی میں مدد
دینے کا الزام لگایا جبکہ ٹرمپ نے اپنی ڈیموکریٹک حریف پر قومی سلامتی کو کمزور کرنے میں مدد کرنے کا الزام لگایا۔
دونوں امیدوار امریکہ میں ہفتہ کے آخر میں ہوئے حملے کا استعمال قومی سلامتی کے معاملے پر اپنی ساکھ بڑھانے کے لئے کر رہے ہیں۔